Posts

احساس کفالت برائے خصوصی افراد

پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار جانیئے احساس کفالت برائے خصوصی افراد میں شامل ہونے کیلیئے خصوصی افراد نادرا میں اپنا اندراج کروائیں اور قریبی احساس رجسٹریشن ڈیسک پر مندرج ہوں۔ احساس کفالت میں خصوص افراد کے مستحق خاندانوں کو تمام اضلاع میں احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔        نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے خصوصی افراد کی توثیق کی جائے گی ۔صرف نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق خصوصی فردکہلانے والے افراد کو ہی اہل قرار دیا جائے گا ۔ مستحق خاندان جلد ازجلد خصوصی افراد کا نادرا ڈیٹا بیس میں اندارج کرائیں اور نادرا کا خصوصی افراد کا کارڈ بنوائیں تاکہ وہ وظیفے کے حصول کیلئے اہل ہوں۔        جیسے جیسے مستحق خصوصی افراد کا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ہوتا جائے گا ان کے خاندان کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کے لیئے مطلوبہ کوائف نادرا کے ذریعے احساس انتظامیہ تک پہنچ جائیں گے۔         جن اہل خصوصی افراد کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ کارڈ موجود ہیں ان کو نادرا میں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔              موجودہ کفالت ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی چو

احساس کفالت برائے خصوصی افراد

اہلیت کا معیار جانیئے   غریب گھرانوں کیلیئے احساس کفالت میں شمولیت کیلیئے سروے میں غربت کے سکور  کی حد مقرر کی گئی ہے۔ احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے تحت ملک بھر سے مستحق خصوصی افراد کے گھرانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کیلیئے اس حد کو خاص طور پر بڑھایا گیا ہے ۔خصوصی افراد کے جن گھرانوں کا غربت کا سکور اس خصوصی حد کے اندر آئے گا وہ پروگرام کے تحت مالی معاونت حاصل کرنے کے اہل ہونگے۔ فی خاندان ایک وظیفے کا اہل ہوگا۔

احساس کفالت برائے خصوصی افراد

پروگرام کے بارے میں جانیئے   احساس کفالت سماجی تحفظ پر حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس  کے  تحت ملک بھر میں 70لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ وظائف اور بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت شامل ہے۔ 3 دسمبر، 2020 کو خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے احساس کفالت پالیسی میں توسیع کی گئی ہے۔ خصوصی افراد کی بہتری کیلئے خصوصی فرد کے حامل ہر خاندان کو کفالت کے ذریعے 2000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا۔ احساس کفالت برائے خصوصی افراد کے ذریعے ملک بھر میں کم از کم ایک خصوصی فرد کے حامل20 لاکھ خاندان مستفید ہونگے۔احساس معاشرے کے خصوصی افراد کو پیچھے نہ چھوڑنے اور انہیں مساوی مواقعوں تک رسائی کی حکمت عملی اپنانے پر یقین رکھتا   ہے ۔  
 HFDeve presents best android application for smart phone users. Apps focus on Islamic content. Ringtones Stickers Tilawat e Quran etc