احساس کفالت برائے خصوصی افراد

پروگرام میں شامل ہونے کا طریقۂ کار جانیئے


احساس کفالت برائے خصوصی افراد میں شامل ہونے کیلیئے خصوصی افراد نادرا میں اپنا اندراج کروائیں اور قریبی احساس رجسٹریشن ڈیسک پر مندرج ہوں۔ احساس کفالت میں خصوص افراد کے مستحق خاندانوں کو تمام اضلاع میں احساس سروے اور احساس رجسٹریشن ڈیسکوں کے ذریعے شامل کیا جائے گا۔

 

     نادرا کے ڈیٹا بیس کے ذریعے خصوصی افراد کی توثیق کی جائے گی ۔صرف نادرا ڈیٹا بیس کے مطابق خصوصی فردکہلانے والے افراد کو ہی اہل قرار دیا جائے گا ۔ مستحق خاندان جلد ازجلد خصوصی افراد کا نادرا ڈیٹا بیس میں اندارج کرائیں اور نادرا کا خصوصی افراد کا کارڈ بنوائیں تاکہ وہ وظیفے کے حصول کیلئے اہل ہوں۔

       جیسے جیسے مستحق خصوصی افراد کا اندراج نادرا کے ریکارڈ میں ہوتا جائے گا ان کے خاندان کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کے لیئے مطلوبہ کوائف نادرا کے ذریعے احساس انتظامیہ تک پہنچ جائیں گے۔

        جن اہل خصوصی افراد کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ کارڈ موجود ہیں ان کو نادرا میں دوبارہ اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔

             موجودہ کفالت ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے ادائیگیاں کی جائیں گی چونکہ ادائیگی کا نظام بائیومیٹرک تصدیق پر مبنی ہے، لہٰذا احساس کفالت کی ادائیگی کے قواعد کے مطابق خصوصی افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔ 

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

احساس کفالت برائے خصوصی افراد

احساس کفالت برائے خصوصی افراد